کراچی کے بعض ٹاونز اوذیڈ ٹی گرانٹ میں عدم اضافے کو بنیاد بناکر ملازمین کو دوماہ سے اضافی تنخواہ ادا نہیں کررہے ہیں،سجن یونین

اتوار 14 ستمبر 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے بعض ٹاؤنز اوذیڈ ٹی گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے کو بنیاد بناکر اپنے ذرائع آمدنی ہونے کے باوجود ملازمین کو دوماہ سے اضافہ کردہ تنخواہ ادا نہیں کررہے ہیں۔جس سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔کسی بھی ملازمین کا پیمانہ صبر لبریز ہوسکتا ہے اور امن وامان کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ عدالتی احکامات کے تحت ٹائونزکو اپنے فنڈز کا 20 فیصد پینشن فنڈ کا علیحدہ اکاؤنٹ کھولنے کے حکم کو نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔جبکہ کئی ٹائونز کے چیف اکاؤنٹس آفیسرزاور میونسپل کمشنرز ریٹائر ٹی ایم سیز ملازمین کے پینشن کیسز بھیجنے میں دانستہ تاخیر کررہے ہیں اسی طرح بعض ٹائونز کے فوکل پرسن پینشن کیسز کے لیے ریٹائر ملازمین سے پیسے وصول کررہے ہیں۔انہوں نے ایسے فوکل پرسن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں ورنہ اپنے خلاف کاروائی کے لیے تیار رہیں۔

متعلقہ عنوان :