پاکستان میں فٹبال کی بحالی کیلئے پی ایف ایف صدر کی اسپینش لیگ لالیگا حکام سے ملاقات

اتوار 14 ستمبر 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اسپینش لیگ لالیگا کے حکام سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان میں فٹبال ڈیولپمنٹ کے لیے اسپینش لیگ کے کردار پر بات ہوئی، ذرائع کے مطابق محسن گیلانی نے لا لیگا کے ہیڈ آف فٹبال ڈپارٹمنٹ یوآن فلورٹ زپاتا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں پاکستان میں لیگ کی بحالی اور فٹبال بہتری کے امور پر بات ہوئی، ساتھ ساتھ پاکستان فٹبال لیگ کے فریم ورک کی تشکیل کے حوالے بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں فٹبال لیگ کی بحالی میں لالیگا کا اہم کردار ہوگا۔ ملاقات میں انڈر 17 ٹیم کے لئے مواقع ، ویمن فٹبال اور کوچز میں ٹورشپ پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسپینش فٹبال لیگ بہت جلد پاکستاں میں فٹبال کا اہم پراجیکٹ شروع کرے گی۔