لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، تین میٹر ریورسر رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 14 ستمبر 2025 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت اور ایس ای تھرڈ سرکل عمر بلال کی قیادت میں بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے عاصم ولد محمد لطیف اور محمد لطیف ولد نور دین (سکنہ صدیقیہ کالونی، کھوکھر روڈ لاہور) کو میٹر ریورسنگ اور ٹیمپرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف تھانہ شاد باغ میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔اسی طرح ایس ڈی او مدینہ کالونی سب ڈویژن نے گجر پورہ پولیس اسٹیشن میں محبوب حسین ولد علی محمد (سکنہ چائنا سکیم) کے خلاف میٹر ریورسنگ اور ٹیمپرنگ پر ایف آئی آر درج کرائی۔ ملزم کو موقع پر ہی میٹر چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :