برطانوی پرچم تشدد، تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کرینگے، وزیراعظم

کسی کو ہماری سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے،اسٹامرکیئر

پیر 15 ستمبر 2025 12:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ملک کے پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سر کیئر اسٹارمر نے لندن میں دائیں بازو کے مظاہرے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی شرکت کے بعد بیان میں کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو ہماری سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارے ملک کی اقدار کا بنیادی حق ہے، برطانوی عوام کو اپنے رواداری، تنوع اور دوسروں کے احترام پر فخر ہے۔