بھارتی ٹیم کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا

ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی‘نوید اکرم چیمہ

پیر 15 ستمبر 2025 13:26

بھارتی ٹیم کا نامناسب رویہ، پاکستان ٹیم منیجر نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا احتجاج، میچ ریفری کے رویے پر بھی باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

(جاری ہے)

منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی۔دوسری جانب کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔قومی ٹیم کے پیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔

متعلقہ عنوان :