کراچی،تھانہ سرجانی پولیس نے مقابلہ کرکے فرار ہونے والے ملزمان میں سے ایک ملزم کوزخمی حالت میںگرفتارکرلیا

پیر 15 ستمبر 2025 14:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)تھانہ سرجانی پولیس نے نادرن بائی پاس پر پولیس مقابلہ کرکے فرار ہونے والے ملزمان میں ایک ملزم کوزخمی حالت میںگرفتارکرلیاہے۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس کا ایم ڈی کٹ کے قریب تین مسلح ملزمان سے سامنا ہوا اور دو طرفہ فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کی اور لیاری سیکٹر 51 سے زخمی ملزم محمد ارشد ولد میوا خان کو گرفتار کرلیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے فرار ہونے والے ساتھی ملزمان کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔