
یورپی کھیل فسٹ بال نے پاکستان میں دھوم مچا دی
وائٹ ٹیم نے گرین کو/1 2 سے شکست دیکرفسٹ بال آزادی کپ جیت لیا:شاہیر مغل مین آف دی میچ قرار
پیر 15 ستمبر 2025 16:46
(جاری ہے)
یونیورسل کالج لاہور (یو سی ایل)کے سر سبز میدان میں پنجاب گرین اور پنجاب وائٹ کے درمیان منعقد ہونے والے آزادی کپ فسٹ بال میچ کا افتتاح ایڈمن ڈائریکٹر یو سی ایل شہزاد مغل نے کیا۔
پنجاب گرین کے کپتان سید رافع بخاری اور پنجاب وا ئٹ کے کپتان سید وفا عباس تھے ۔شاہیر مغل اور عمیر کھوکھر نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین سے خوب داد تحسین حاصل کی۔پنجاب وائٹ نے پنجاب گرین کو 2 کے مقابلے میں 1 سیٹ سے شکست دیکر پہلے آزادی کپ فسٹ بال کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔پہلا سیٹ پنجاب وائٹ نے 11/7 سے جیتا۔دوسرا سیٹ پنجاب گرین نے 11/9 سے اپنے نام کیا۔ تیسرا فائنل سیٹ پنجاب وائٹ نے 11/6 سے جیت کرپہلے آزادی کپ فسٹ بال میچ کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔شاہیر مغل مین آف دی میچ اور عمیر کھوکھر آزادی کپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عبداللہ مغل نے میچ ریفری کے فرائض انجام دیئے۔میچ کے اختتام پر مہمانان خصوصی جہانزیب خان ،خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر ڈاکٹر اسلم اور ایچ آرا سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ ،وننگ ٹرافی اور شیلڈز تقسیم کیں۔ آزادی کپ فسٹ بال میچ کامیاب بنانے کیلئے ایچ آرا سپورٹس کے چیف ایگزیکٹو محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کو کٹس اسپانسر کیںاورفیروز انٹرنیشنل سپورٹس گارمنٹس کے سی ای او عالیان مرزا نے میچ آفیشلز کیلئے ٹی شرٹس فراہم کیں جبکہ سکس بی فوڈ انڈسٹریز کے ایم ڈی عمر شیخ نے کھلاڑیوں ، میچ آفیشلز ، مہمانوں سمیت شائقین کیلئے منرل واٹر ، بوتل جوس اور کین جوس فراہم کیے۔پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کے صدر ارسلان علی نے کہا کہ فسٹ بال محبت اور جذبے کا کھیل ہے ،جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ، ٹیکنیک اورمہارت کا مقابلہ ہوتا ہے،روایتی یورپی ٹیم گیم فسٹ بال کھیل کسی بھی موسم میں انڈور اور آئوٹ ڈور کھیلا جا تا ہے جو صحت عامہ کو بہتر بنانے ،ایک مہذب اور متحرک شہری کی تعمیر کیلئے ایک طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ بھی ہے ،فسٹ بال کاکھیل جسمانی طور پر صحت مند اور ذہنی طور پر مہذب معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.