ایچ پی وی ویکسین سے لڑکیاں مستقبل میں یوٹرس کے کینسر سے محفوظ رہ سکتی ہیں‘ ڈاکٹر لیلیٰ شفیق

پیر 15 ستمبر 2025 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر دیا گیا ، اس مہم سے بچیاں مستقبل میں یوٹرس کے کینسر سے محفوظ رہ سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر لیلیٰ شفیق گائناکالوجسٹ و ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی لاہور جنرل ہسپتال نے کہاکہ ایچ پی وی ویکسین بچیوں کو بچپن میں ایک ایسے مرض سے تحفظ فراہم کرتی ہے جو مستقبل میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

والدین کا فرض ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی بچیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ صرف ایک انجیکشن نہیں، بلکہ ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی اس بروقت کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم بچیوں کی صحت و تحفظ کے لیے ایک سنگ میل ہے۔یہ ویکسین 9 تا 14 سال کی عمر کی تمام بچیوں کے لیے بالکل مفت سرکاری ہسپتالوں ویکسینیشن مراکز میں دستیاب ہے، یہ قومی مہم 27ستمبر تک جاری رہے گی ۔