Live Updates

سیلاب سے متاثرہ 309 فیڈرمکمل ،226 جزوی طور پر بحال

باقی صارفین کی بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل ہوگا‘پاور ڈویژن

پیر 15 ستمبر 2025 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،مجموعی طور پر 543 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 309 کو مکمل اور 226 کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ۔ پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک کے 81 فیڈرزمتاثر ہوئے جن میں سے 36 مکمل اور 44 جزوی طور پربحال ہوچکے ہیں،لاہورریجن کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 63 مکمل اور چار جزوی جبکہ ملتان بجلی کمپنی کے 180میں سے 7 کو مکمل اور 166 کو جزوی بحال کیا جا چکا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں سیلاب کے باعث 103 فیڈرز سے بجلی کی بحالی معطل ہوئی،96 فیڈرزکو مکمل اور 7کوجزوی بحال کیا جاچکا،پشاورالیکٹرک کمپنی کے 87 فیڈرزمکمل اورچارجزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔شمالی وزیرستان اورخیبر میں 18 متاثرہ فیڈرز میں سے 17 کو دوبارہ مکمل اور ایک کو جزوی فعال کیا جا چکا،ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے زیر انتظام مانسہرہ کے تینوں متاثرہ فیڈر کی فنی خرابی بھی دور کر دی گئی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں باقی متثرہ گرڈ اسٹیشن کو بھی پانی اترتے ہی بلا تاخیر بحال کر دیا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات