قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اکیڈمک ریویو اجلاس

پیر 15 ستمبر 2025 19:28

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اعلیٰ سطحی اکیڈمک ریویو اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈمک اور انتظامی عملے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور معیار ی تعلیم، طلبہ کی فلاح و بہبوداور ادارہ جاتی معیار کو بہتر بنانے کی حکمت عملیوں جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

وائس چانسلر کے آئی یو ڈ اکٹر عطاء اللہ شاہ نے جدید تدریسی طریقوں اور اعلیٰ تعلیم میں ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عصری چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔وائس چانسلر نے کہا کہ کے آئی یو خطے میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے،خاص طور پر گلگت بلتستان کے منفرد جغرافیائی اور ثقافتی تناظر میں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جائزہ اجلاس ہمارے تعلیمی مقاصد کو قومی اور عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اجلاس میں آنے والے سمسٹرز کے لیے وسائل کی تقسیم، کوالٹی ایشورنس کے طریقہ کاراور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شراکت داریوں پر بھی بات چیت ہوئی۔ مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور انتظامی ڈائریکٹرز نے اپنی تجاویز پیش کیں جس سے جاری اور مستقبل کے تعلیمی اقدامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔اجلاس کا اختتام مزید بہتری کے لیے عملی اقدامات کے ساتھ ہوا اور وائس چانسلر کی خصوصی احکامات کی روشن میں پیشرفت کی نگرانی کے لیے فالو اپ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :