گوہاٹی بس سٹاپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،نوجوان افغان مہاجر نانبائی جاں بحق ،راہگیر برگر فروش زخمی

پیر 15 ستمبر 2025 19:41

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)مردان ، صوابی روڈ پر گوہاٹی بس سٹاپ کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان افغان مہاجر نانبائی جاں بحق جبکہ فائرنگ سے راہگیر برگر فروش زخمی ہو گیا ، محمد بشیر سکنہ افغانستان حال افغان مہاجر کیمپ برہ کئی نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے 28 سالہ بھائی ہارون کے ہمراہ مال روڈ پر کرائے کی دکان میں روٹیاں پکانے کا کام کرتے ہیں ، گزشتہ روز میں بوجہ گھریلو کام دکان نہیں گیا تھا ، جبکہ بھائی ہارون گئے تھے ، میں رات کو گھر میں موجود تھا کہ اطلاع ملی کہ ان کے بھائی ہارون کی لاش بمقام ٹیکسی سٹینڈ بلمقابل گوہاٹی بس سٹاپ قتل شدہ پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی ان کی لاش قتل شدہ پڑی تھی جسے کسی نامعلوم ملزم یا ملزمان نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ، ہمارا کسی کے ساتھ ظاہری طور پر دشمنی یا دلبدی نہیں ہے ، صوابی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔