Live Updates

سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک یوٹیلٹی بل معاف کیے جائیں، غلام علی خان

پیر 15 ستمبر 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر غلام علی خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک ان کے یوٹیلٹی بلز مکمل طور پر معاف کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صرف اگست کا بل معاف کرنا ناکافی ہے۔

(جاری ہے)

حکمران طبقہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوٹو سیشن اور ویڈیو بنانے کے بجائے عملی اقدامات کرے کیونکہ متاثرہ عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں۔ غلام علی خان نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر عالمی میلاد کانفرنس کے اخراجات سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور منہاج ویلفیئر فانڈیشن ملک بھر میں متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات