gوزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے

ّ17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے،بعدمیں برطانیہ جائیں گے، برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ژ*شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

[اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کل 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو سعودی عرب جائیں گے،وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ جائیں گے، برطانیہ میں وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکہ روانہ ہوں گے، شہباز شریف امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا، وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکہ سے وطن واپس روانہ ہوں گے، شہباز شریف 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گی