عرب اسلامی سربراہ اجلاس،وزیراعظم کی سعودی ولی عہد ، ترک صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا ، رپورٹ اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ میں امن کی کاوشوں کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

پیر 15 ستمبر 2025 20:40

دو حہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)قطرکے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔قطرکے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد نے اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ میں امن کی کاوشوں کو سبوتاژکرنے کی کوشش ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر ،فلسطینی صدر محمود عباس ،تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس پرتپاک انداز اور گرمجوشی سے ملے۔