الیکشن کمیشن پاکستان نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 6دکی کے حوالے سے انتخابی عذرداری واپس بلوچستان الیکشن ٹربیونل کو بھیج دیا

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

ﷺکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 6دکی کے حوالے سے انتخابی عذرداری واپس بلوچستان الیکشن ٹربیونل کو بھیج دی،لیکشن کمیشن نے ٹربیونل کو ہدایت کی ہے کہ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ٹربیونل کے جج جسٹس روزی خان بڑیچ نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی،جسٹس روزی خان بڑیچ کے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بننے کے بعد اب یہ کیس الیکشن ٹربیونل کے جج عامر رانا سنیں گے،انتخابی عذرداری صوبائی وزیر سردار مسعود خان لونی کے خلاف ان کے مدمقابل امیدوار سردار محمد انور ناصر نے دائر کی تھی