ٓسابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حافظ حسین احمد شرودی

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

Iکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیرِ صدارت جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی منعقد ہوا اجلاس میں جمعیت کے صوبائی نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسیٰ خیل کی گرفتاری کی شدید الفاظ مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کردیا جمعیت علما اسلام گرفتاری سے مرعوب نہیں ہونگے اجلاس سے جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا محمد ہاشم خیشکی حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا مفتی رحمت اللہ کاکڑ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی ضلعی ناظم مالیات حاجی قاسم خلجی مولانا حاجی عبدالملک بڑیچ مولانا مفتی روزی خان بادیزی میر سرفراز احمد خان شاہوانی ایڈوکیٹ سالار مولانا علی جان مولانا مفتی جان محمد مولانا مفتی رضا خان مولانا عبدالمجید ٹکری محمد جان لانگو مولانا اکبر مینگل مولانا سعید احمد مولانا قاری نظر محمد حقانی مولانا حزب اللہ ملنگ یار امین جان رند اور حافظ حبیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی نائب امیر سابق صوبائی وزیر مولانا محمد سرور موسی خیل اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری کو ریاستی اداروں کی جانب سے عوامی حقوق کی آواز کو دبانے کی گھنانی سازش قرار دیا ہے جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ کے رہنما وں نے کہا کہ ایک سینئر بیوروکریٹ کی جانب سے جھوٹے مقدمے کا اندراج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف ہماری بے باک جدوجہد نے استحصالی اور عوام دشمن عناصر کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا محمد سرور موسی خیل نے ہمیشہ غریب، مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے اور اسی پاداش میں انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ گرفتاری دراصل ایک قبائلی تنازعے کو حل کرنے کے لیے مولانا کی کوششوں کو ناکام بنانے کی شرمناک کوشش ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنمائوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جمعیت علما اسلام کسی بھی سازش، دبا یا جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والی نہیں۔

ہماری عوامی حقوق کی تحریک جاری رہے گی۔ ہم اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا اور ان کے بیٹوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ہم ہر محاذ پر اپنے قائدین اور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مظلوموں کو انصاف نہیں مل جاتا ہے اجلاس کی اختتام پر جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ کے ضلعی مجلس عاملہ کے رکن امین جان رند کی چچا مشرقی بایی پاس شاولی اللہ یونٹ کے امیر مولانا مفتی گلاب کی بھای کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گی اور جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ کے مجلس عاملہ کے رکن مولانا مفتی عبدالباقی بڑیچ کی صحت، یابی دعا کی