سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسمبلی تقریر کو بلاوجہ غلط رنگ دیا جارہا ہے،ترجمان نیشنل پارٹی

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) نیشنل پارٹی ضلع حب کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسمبلی میں کی گئی تقریر کو بلاوجہ غلط رنگ دیا جارہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صرف یہ نشاندہی کی تھی کہ ان کی معلومات کے مطابق حب میں غیر ملکیوں کو ڈومیسائل کا اجرا ہورہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ضلع حب سمیت پورے بلوچستان کے ان مقامی باشندوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے جو صدیوں سے یہاں آباد ہیں۔

(جاری ہے)

ہم نے کبھی بھی ان کے حقوق کی مخالفت نہیں کی بلکہ ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقف واضح ہے کہ ضلع حب میں رہائش پذیر تمام افراد، جو قانونی تقاضوں اور قواعد و ضوابط پر پورا اترتے ہیں، ان کو بلا تفریق لوکل اور ڈومیسائل دیا جانا چاہیے۔

بدقسمتی سے لوکل کمیٹی میں نیشنل پارٹی کی نمائندگی شامل نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ حب میں اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کے ذریعے ہی عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا ہی