رسول اکرمﷺ کی ذات سے دنیا روشن اور منور ہوئی ،علامہ رضی جعفر

پیر 15 ستمبر 2025 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)مجلس محبان محمدﷺ و آل محمد ﷺ کے تحت جشن عید میلا النبیﷺ اور ولادت امام جعفر صادق کا جلسہ نشتر پارک میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس سے خواجہ امین نظامی ،ایاز امام رضوی ،شبر رضا خورشید عابد ،علامہ اصغر درس ،صاحبزادہ امین قنبری ،لخت حسنین زیدی اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ رسول اکرمﷺ کی ذات سے دنیا روشن اور منور ہوئی ،آپﷺ کا ذکر عبادت اور ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ،بعد ازاں محمد رضا رضوی ،قیصر مسعود جعفری ،عرفان نظامی ،ارتضیٰ جونپوری ،اسد جہاں ،عدنان خواجہ ،صادق سردار اور دیگر شعراء نے بارگاہ رسالتﷺ و امامتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا،نظامت کے فرائض علامہ محمد نقی نے انجام، دیئے بعد ازاں مجلس محبان محمدﷺ و آل محمدﷺ کے منتظم تجمل عابدی نے مہمانوں اور علماء کرام کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :