Live Updates

چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری پنجاب کے دورے پر روانہ

ثروت اعجاز پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے،مرکزی ترجمان

پیر 15 ستمبر 2025 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری پنجاب کے دورے پر کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئے۔مرکزی ترجمان پاکستان سنی تحریک خالد ضیا نے ثروت اعجاز قادری کے پنجاب کے دورے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھی سیلاب اور بارشوں سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے۔

چیئرمین کا پنجاب کے دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ بھی لینا ہے اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی پاکستان سنی تحریک کے ذمہ داران کارکنان اور اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضا کاروں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ان کی خدمات کو بھی سرہانا ہے۔کے پی کے میں بھی پاکستان سنی تحریک ذمہ داران اور کارکنان اور اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضاکاروں نے مل کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا بارش اور سیلاب سے متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان سنی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ان علاقوں کا بھی دورہ کیا جائے گا جہاں اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضاکار متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔پنجاب کے دورے کے موقع پر ملک کی موجودہ صورتحال تنظیمی امور اور رہنماں سے ملاقات بھی کی جائیں گی۔ربیع الاول کے حوالے سے پنجاب میں پاکستان سنی تحریک کی جانب سے تقریبات اور ختم نبوت کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے ثروت اعجاز قادری ان تقریبات اور کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات