Live Updates

اسلامی نظام اوردیانتدار قیادت ہی عوام کو تمام مسائل سے نجات دلاسکتی ہے، حافظ نصراللہ چنا

مہنگائی سے لیکرگندم چینی آٹے کا بحران حکومت کا پیداکردہ ہے،تبدیلی کے سارے دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے ،نائب امیرجماعت اسلامی سندھ

پیر 15 ستمبر 2025 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)جماعت اسلامی سندکے نائب امیرحافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ مہنگائی سے لیکرگندم چینی آٹے کا بحران حکومت کا پیداکردہ ہے۔تبدیلی کے سارے دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے ۔اسلامی نظام اوردیانتدار قیادت ہی عوام کو تمام مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔آپ ؐ نے مدینہ کی مثالی ریاست قائم کرکے عدل وانصاف کا پرامن معاشرہ قائم کیا اسی پرعمل کرکے ہم دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی حلقہ پاک کالونی کے تحت کالا بابا روڈ آصف کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقامی ناظم شوکت مجاہد و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ قوم کو بھکاری بنانے کی بجائے خودانحصاری کوترجیح دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی جانب سے وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل سمجھ سے بالاتر ہے۔

اگربندوں کی مرمت اورنالوں کی صفائی کے لیے جاری اربوں رپے کرپشن کی نظرہونے کی بجائے صحیح طریقے سے خرچ ہوتے تو سندھ کے لوگوں کو آج یہ دن نہیں دیکھنے پڑتے، بارش میں کراچی ڈوب گیا، کچے کے سیکڑوں دیہات پانی کے نظر اورعوام اپنے گھرسے بے گھر ہوگئے اس کا ذمے وار کون ہی گذشتہ اٹھارہ سال سے سندھ پرپاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدار ہے مگر کوئی ایک شہرگ ضلع اوردیہات ماڈل کے طور پرپیش نہیں کرسکتی ۔اس لیے سندھ حکومت عوامکو بھکاری بنانے کی بجائے سندھ کی تعمیر وترقی کے لیے کرپشن فری اقدمات کرے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات