وزیر اعلی مریم نواز کے وژن کے مطابق ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں‘ سیف الملوک کھوکھر

کھوکھر پیلس میں کھلی کچہری کا انعقاد ،مسائل سے آگاہی حاصل کر کے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں

منگل 16 ستمبر 2025 10:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے اپنے انتخابی حلقے کی یونین کونسلوں میں متعددترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر ادیاجس کی چیف ڈویلپمنٹ آف ورکس بیرسٹر ملک عمیر سیف کھوکھر نگرانی کر رہے ہیں ، حلقے میں مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات جاری ہیں ۔

سیف الملوک کھوکھر نے کھوکھر پیلس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقے کی عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کی گئیں ۔ سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ حلقے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے،ان منصوبوں کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج نظام کی بہتری، گلیوں کی پختگی ،فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور اور پارکوں کی تعمیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حلقے میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے، سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی سیاسی سوچ کا محور عوام کی خدمت ہے اور موجودہ حکومت بلکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ترقیاتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں، ہر یونین کونسل تک بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سیف الملوک کھوکھر کی ہدایت پر بیرسٹر ملک عمیر سیف کھوکھر نے یونین کونسل 109 وارڈ نمبر 4 شادیوال رکڑ میںسیوریج کے ناقص کام کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او واسا،کنٹریکٹر اور نیسپاک کی ٹیم کی سرزنش کی۔

عمیر سیف کھوکھر نے منصوبے کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سخت ہدایات جاری کی۔علاو ازیں چیف آف ڈویلپمنٹ ورکس بیرسٹر ملک عمیر سیف کھوکھر نے یونین کونسل 110 وارڈ نمبر 6 کٹار بند روڈ پر واسا سائٹ پر صاف پانی کے ٹیوب ویل اور فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا ۔