پاکستان کی ماحول دوست اقدامات کی جانب اہم پیش رفت ،ہائیڈرو کلورو فلورو کاربنز کے استعمال میں 67.5 فیصد کمی کا ہدف حاصل کر لیا

منگل 16 ستمبر 2025 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان نے ماحول دوست اقدامات کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے ہائیڈرو کلورو فلورو کاربنز (ایچ سی ایف سیز ) کے استعمال میں 67.5 فیصد کمی کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کامیابی اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے ’’مونٹریال پروٹوکول‘‘کے تحت ممکن ہوئی۔ ماہرین کے مطابق اوزون کی تہہ میں بہتری کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ہم اجتماعی طور پر موثر اقدامات کریں تو مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی یوم تحفظ اوزون کے موقع پر ماحولیاتی ماہرین نے پاکستان کی اس کامیابی کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا۔