یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلی نے ماسٹر کارڈ فاؤنڈیشن سکالرشپ پروگرام 2026 کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

منگل 16 ستمبر 2025 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) امریکہ کی معروف یونیورسٹی، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلی نے ماسٹر کارڈ فاؤنڈیشن سکالرشپ پروگرام 2026 کے لئے درخواستیں طلب کر لیں۔یہ مکمل فنڈڈ سکالرشپ افریقی براعظم کے سب صحارا ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے مخصوص ہے جو ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

سکالرشپ میں ماہانہ وظیفہ، سفری اخراجات، رہائش اور تعلیم کی تمام فیسیں شامل ہیں۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ مختلف تعلیمی پروگراموں کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے، اس لئے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بروقت درخواست دیں۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار سکالرشپ کی مزید معلومات اور درخواست کے لئے scholarshipregion.com/mastercard-sch…ویب سائٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :