طلبا وطالبات کے مابین تقریری مقابلہ‘ بانی ٴپاکستان کو بھرپورخراج عقیدت

منگل 16 ستمبر 2025 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان قائداعظم‘ لاہور میں بانی ٴپاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی77ویں برسی کے سلسلے میں جاری تقریبات کے دوران کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباوطالبات کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان ’’ ملت ہوئی ہے زندہ پھر اُس کی پکار سے، تقدیر کی اذاں ہے محمد علی جناحؒ ‘‘ منعقد ہوا۔

اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

منصفین کے فرائض محمد لطیف نظامی اور زاہد جاوید شیخ نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں ہادیہ بابر اشفاق نے اول‘ مدیحہ شبیر علی نے دوم ‘ صدف خلیل احمدنے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ ہما مریم کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمحمد عاقب مزمل نے اول ‘ روحیل امجد نے دوم ‘ محمد عبداللہ غنی نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حماد حیدر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔