پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

منگل 16 ستمبر 2025 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)پنجاب یونیورسٹی نے صالحہ انور دخترمحمد انورکوٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ ،اسد علی ولددولت زیب کومائیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس،رافعہ تبسم دخترغلام شبیرکو زوالوجی،ردا خالد دخترمحمد خالدکو کیمسٹری،ام لیلیٰ دخترغلام حیدر شاہ کو باٹنی، شفیعہ صدیقی دخترعبدالواسع صدیقی کوہوم اکنامکس (ٹیکسٹائل اور کپڑی)،زہرہ علی رضوی دخترعلی رضا رضوی کو پبلک ہیلتھ،صبا ء امین دخترچوہدری محمد امین سلہری کو کیمسٹری،مشال ادریس دخترادریس افضل کو سالڈ سٹیٹ فزکس اورطیبہ طارق دخترمحمد طارق کو اینوائرمینٹل سائنسز ، مقالہ جات کی تکمیل کے بعد،پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :