کےالیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ،پانی کی لائن اوور فلو ہوگئی

منگل 16 ستمبر 2025 20:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ منگل کی صبح تقریبا 6 بجے کے الیکٹرک کی جانب سے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں حب رائزنگ مین کا شیل نکل گیا اور پانی کی لائن میں اوور فلو ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے افسران اور انجینئرنگ ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سی ای او واٹر کارپوریشن کی خصوصی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کا آغاز کیا گیا جو 10 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد مکمل کرلیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد حب رائزنگ مین کو چارج کیا گیا اور حب پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :