صوابی ،ایڈیشنل سیشن جج نے قتل مقدمے میں ملزم کو عمر قید ،پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

منگل 16 ستمبر 2025 19:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ایڈیشنل سیشن جج صوابی کی عدالت نے قتل کے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

یہ مقدمہ مستغیث عباس خان ولد نظر محمد کی مدعیت میں تھانہ زیدہ میں علت نمبر 356مورخہ 05.06.2020 کو زیر دفعہ 302/324/34تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج رجسٹرڈ کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر الزام تھا کہ اس نے مستغیث عباس خان اور اس کے ماموں گوہر الرحمان پر بہ ارادہ قتل فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں گوہر الرحمان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مستغیث معجزانہ طور پر بچ گیا تھا۔

عدالت نے اس کیس کی سماعت کی ، اور جرم ثابت ہونے پر ملزم طاہر ولد نٹار کو ایڈیشنل سیشن جج صوابی عزیز محمد نے عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ، استغاثہ کی جانب سے مقدمے کی پیروی آصف علی ایڈووکیٹ (شاہ منصور)، قیصر علی ایڈووکیٹ، اور عمر محمود خان (پبلک پراسیکیوٹر صوابی)نے موثر انداز میں کی۔