ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے،محمد اورنگزیب

توانائی، بینکاری نظام اور ایس او ایز بارے مختلف اقدامات کیے جارہے ، پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے،وزیرخزانہ

منگل 16 ستمبر 2025 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں، ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوںنے کہاکہ یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے، موجودہ حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ توانائی، بینکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں، ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔