د*وزیر دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات

/پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ،وزیر دفاع کا جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پر اطمینان کا اظہار

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے وزیر دفاع کو موجودہ میری ٹائم چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی جامع حکمتِ عملی اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر دفاع کو بحریہ کے جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی جن کا مقصد پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔وزیر دفاع نے پاک بحریہ میں جدید پلیٹ فارمز اور آلات کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کے سمندری دفاع کو نمایاں طور پر مستحکم کریں گے۔ انہوں نے پاکستان کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وزارت دفاع پاک بحریہ کی آپریشنل اور ترقیاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔