حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے روز آزاد جموں و کشمیر نے حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا لیے

منگل 16 ستمبر 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کے چوتھے راؤنڈ کے پہلے روز آزاد جموں و کشمیر نے حیدرآباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنا لیے، حسن رضا 83 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اویس اکرم 61 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور بلیوز کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف 297 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد محسن نے 95 اور عمر صدیق نے 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

آفتاب خان اور رحمان غنی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

کراچی بلیوز نے لاڑکانہ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا لیے۔ کپتان سعود شکیل نے 54 رنز بنائے۔ خراب موسم کے باعث پہلے دن 30.5 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ کوئٹہ کی ٹیم فیصل آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسیب اللہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 102 رنز بنائے۔ مدثر زنیر اور احمد صفی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاٹا نے بارش سے متاثرہ میچ کے پہلے روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لیے۔ محمد عثمان نے نصف سنچری اسکور کی۔ ڈیرہ مراد جمالی اور راولپنڈی کا میچ بھی بارش سے متاثر ہوا اور صرف 14.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا جس میں فاٹا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنائے۔