
جماعت اسلامی کے تحت ’’کراچی چلڈرن غزہ مارچ‘‘ کل ہو گا ، نجی و سرکاری اسکولوں سے رابطے جاری
منتظمین اور پرنسپلز سے ملاقاتیں ، منعم ظفر خان کی جانب سے خطوط ودعوت نامے دیئے ،اسکولوں کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی اسکولوں کی اسمبلیوں میں بھی اساتذہ کرام بچوں کو آگاہ کر رہے ہیں، ،بچوں میں زبردست جوش و خروش ،ہزاروں بچے شریک ہوں گے مارچ کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جائیں،توفیق الدین صدیقی کی منتظمین کو ہدایت
منگل 16 ستمبر 2025 21:55
(جاری ہے)
جماعت اسلامی کی جانب سے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں و انتظامات کیے جا رہے ہیں ، مارچ میں شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں طلبہ و طالبات شریک ہوں گی ۔
علاوہ ازیں مختلف اسکولوں کی جانب سے بھی بچوں کو مارچ میں شرکت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اسکولوں کی اسمبلیوں میں بھی اساتذہ کرام کی جانب سے آگاہ کیا جا رہا ہے ،بچوں میں زبردست جوش و خروش موجود ہے اور کراچی کے بچے فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ میں شرکت کے لیے آمادہ اور تیار ہیں ۔ دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری توفیق الدین صدیقی نے ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ کے منتظمین اور مختلف کمیٹیوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ مارچ میں کراچی کے ہزاروں بچوں کی شرکت کے پیش نظر اور مارچ کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات اور تیاریاں کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حماس اور فلسطین کے مسلمانوں کی جدو جہد اور قربانیاں مسجد اقصیٰ کی آزادی اور تحفظ کے لیے ہے ۔ 23ماہ سے غزہ لہو لہو ہے ، 65ہزار سے زائد فلسطینی شہید ، 22ہزار سے زائد معصوم بچے شہید ، مساجد ، ہسپتال ، اسکول ، پناہ گزین کیمپ ‘ سب پر حملے ، عورتیں ، بوڑھے اور بچے ظلم کا نشانہ ، امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی درندگی جاری ہے ، اسرائیل اسکولوں ، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں میں بمباری کر رہا ہے اور امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک اس کی حمایت کررہے ہیں ۔ عالم اسلام کے حکمران بھی عملاً کچھ کرنے پر تیار نہیں ہیں لیکن عوام فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔ کراچی کے بچی18ستمبر کو ’’ کراچی چلڈرن غزہ مارچ ‘‘ میں ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر فلسطینی بچوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
سونا ہزاروں روپے کا مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.