ویمنز کیریبین پریمیئر لیگ ، بارباڈوس رائلز کی فائنل میں داخل ،ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمن کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

بدھ 17 ستمبر 2025 08:40

گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز ویمنز کی ٹیم کیریبین پریمیئر لیگ کے چھٹے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمن کو7 وکٹ سے شکست دے کر لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔بارباڈوس رائلز ویمنز نے ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمن کی ٹیم کی طرف سے ملنے والے 149 رنز کا ہدف 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز کی اوپننگ بلے باز چماری اتھاپتھو کو 89 رنز سکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلے گئے ڈبلیو سی پی ایل کے چھٹے اور آخری میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی کپتان ڈینڈرا ڈوٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بناکر دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز ویمنزٹیم کومیچ میں کامیابی کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

جوناسین نے 71 اور شیخاپانڈے نے 24 رنز بنائے۔ بارباڈوس رائلز کی کپتان چنیل ہنری نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے 3 جبکہ شمیلیہ کونیل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز ویمنزٹیم نے مایہ ناز اوپننگ بلے باز چماری اتھاپتھو کی 89 اور کورٹنی ویب کی ناقابل شکست 50 رنز کی بدولت نہ صرف حریف ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمن کو7 وکٹ سے شکست دی بلکہ لیگ کے فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز ویمن کی شیخا پانڈے نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دفاعی چیمپئن بارباڈوس رائلز کی چماری اتھاپتھو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔ \932

متعلقہ عنوان :