بھارت ، آن لائن گیم میں والد کی جمع پونجی ہارنے پر 13 سالہ لڑکے کی خودکشی

بدھ 17 ستمبر 2025 11:17

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھن کے علاقے موہان لال گنج میں ایک 13 سالہ لڑکے نے آن لائن گیم میں اپنے والد کے تمام پیسے گنوا دینے کے بعد خوف کے باعث پھندا لگا کر جان دے دی۔

(جاری ہے)

عر ب ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس گیم میں لڑکے نے ایک لاکھ 40 ہزار روپے ہار دیے جو کہ اس کے والد کے بینک کھاتے کی کل رقم تھی۔پولیس افسر ڈی کے سنگھ نے بتایا کہ چھٹی جماعت کا یہ طالب علم اس وقت شدید خوفزدہ ہو گیا جب اس کے والد نے بینک کا دورہ کرنے کے بعد یہ جانا کہ ان کا اکائونٹ خالی ہو چکا ہے۔