افغانستان،گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

بدھ 17 ستمبر 2025 11:32

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے بدھ کو بتایا ہے کہ یہ حادثہ ضلع آرگو میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شمالی صوبوں میں گزشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پیر کو بدخشاں میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ افغانستان کے شمالی صوبوں میں گزشتہ 3 روز میں ہونے والا ایسا تیسرا حادثہ ہے۔ پیر کو صوبہ بدخشاں میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل، اتوار کو شمالی صوبہ فاریاب میں ایک مسافر گاڑی اور ٹرک میں تصادم سے 6 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔