سپا ئسز گرائینڈنگ یونٹ پرمرچوں میں انتہائی خطرناک ایفلا ٹاکسنز کی ملاوٹ پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ اور مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق چنیوٹ شہر میں واقع ایک سپا ئسز گرائینڈنگ یونٹ پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ لیبارٹری تجزیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مرچوں میں انتہائی خطرناک ایفلا ٹاکسنز موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ خوراک میں پائے جانے والے ایفلا ٹاکسنز معدہ اور جگر کے موذی امراض کا سبب بن سکتے ہیں۔ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر مذکورہ یونٹ کے خلاف تھانہ چنیوٹ سٹی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔\378

متعلقہ عنوان :