سڑکات پر حفاظتی جنگلوں کی تنصیب کی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے،شرافت علی خلجی

بدھ 17 ستمبر 2025 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے چناری سے درہ جانے والے جیپ کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے شرافت علی خلجی کا جیپ حادثے میں جاںبحق ہونے والے جیپ ڈرائیور چوہدری شیزار کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعا۔

(جاری ہے)

شرافت علی خلجی نے حکومت آزادکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ سڑکات پر حفاظتی جنگلوں کی تنصیب کی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپوں کا بجٹ ہونے کے باوجود حکومت آزادکشمیر لیعت ولعل سے کام لے رہی ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ ان معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔