جوڈیشل کانفرنس کی گولڈن جوبلی ، شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کی چیف جسٹس آزادکشمیر وججز سپریم کورٹ کو مبارکباد

بدھ 17 ستمبر 2025 14:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)شازیہ کیانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو جوڈیشل کانفرنس آزاد کشمیر کی گولڈن جوبلی منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم اور جسٹس رضا علی خان کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کانفرنس آزاد کشمیر کی عدلیہ کی تاریخ کا اہم سنگِ میل ہے، جو نہ صرف انصاف کے نظام کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ وکلاء اور عوام کے لیے بھی رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی، شفافیت اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات نہایت خوش آئند ہیں اور وکلاء برادری عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔