ایران برادر ملک،اس کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج

بدھ 17 ستمبر 2025 14:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ حکومت خصوصاً وزارت دفاعی پیداوار ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے لیے پرعزم ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جو ہر گزرتے لمحے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔بدھ کو وزارت دفاعی پیداوار سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بارے تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے ایک قریبی دوست اور ہمسایہ سمجھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جو ہر گزرتے لمحے مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ حکومت پاکستان خصوصاً وزارت دفاعی پیداوار اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے لیے پرعزم ہے۔ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی تعاون بڑھانے کے ساتھ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔\932