کراچی ، پولیس نے حب ریور روڈ پر گٹکا ماوا سے لوڈ دو موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں

بدھ 17 ستمبر 2025 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سعید آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ پر گٹکا ماوا سے لوڈ دو موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں ملزمان حب چوکی بلوچستان سے کراچی گٹکا ماوا ترسیل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان اور اسامہ شامل ہیں جبکہ عزت اللہ نامی ملزم فرارہو گیا۔پولیس نے گرفتارملزمان کے قبضہ سے 1324عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :