این پی پی کے رہنما سکندر علی راجپر اور نادر راجپر کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 17 ستمبر 2025 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)نوشہروفیروز سے تعلق رکھنے والے راجپر برادری کے رئیس سکندر علی راجپر اور رئیس نادر علی راجپر نے نیشنل پیپلز پارٹی (جتوئی گروپ)کو الوداع کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ نوشہروفیروز تحصیل کے گاؤں چیھو سے تعلق رکھنے والے راجپر برادری کے دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بدھ کے روز پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔

رئیس سکندر علی راجپر اور رئیس نادر علی راجپر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقعے پر سابق ایم پی اے عبدالستار راجپر، لطف علی راجپر اور روشن علی راجپر موجود تھے۔ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے رئیس سکندر راجپر اور رئیس نادر راجپر نے کہا کے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے نیشنل پیپلز پارٹی جتوئی گروپ کو الوداع کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کی تنظیمی نظم و ضبط کی پاسداری کرکے پارٹی کے ساتھ نبھائینگے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے دونوں رہنماں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پرخوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وہ پارٹی کا ہمیشہ ساتھ نبھائینگے اور دونوں رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے نوشہروفیروز میں پارٹی کی قوت میں اضافہ ہوگا۔