مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کی روبینہ سلہری سابق ایم پی اے،امیدوار پنجاب بار کونسل کی عیادت

بدھ 17 ستمبر 2025 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء)روبینہ سلہری ایڈووکیٹ،سابق ایم پی اے،امیدوار ممبر پنجاب بارکونسل لاہور سیٹ سے محمد اشرف چوہدری جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ق لیبر ونگ پنجاب،فرید خان نے گنگارام ہسپتال میں عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس دوران محترمہ روبینہ سلہری ایڈووکیٹ سابق ایم پی اے امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل لاہور سیٹ کے الیکشن کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی.محترمہ روبینہ سلہری کچھ دن پہلے اپنے پنجاب بار الیکشن کی کمپین کررہی تھی اسی دوران ان کے پاوں کی ہڈی فریکچر ہوگئی تھی تو وہ ان دنوں گنگا رام ہسپتال میں داخل ہیں اور انہوں نے وہیں سے ہی اپنی الیکشن کمپین کو بہت زور شور سے جاری رکھا ہوا ہے اور ہم انکی مکمل سپورٹ کے ساتھ اور پوری یقین دہانی کے ساتھ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پوری سپورٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔اور انشائاللہ محترمہ روبینہ سلہری ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت کے ساتھ ممبر پنجاب بارکونسل لاہور سیٹ 2025..2030 کامیاب کروائیں گے۔