تربت یونیورسٹی کا تیسرا کانووکیشن نومبر میں ہوگا

بدھ 17 ستمبر 2025 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے تیسرے کانووکیشن کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کا پانچواں اجلاس کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر کی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نومبر 2025 کے تیسرے ہفتے میں کانووکیشن منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تقریب کو یادگار بنایا جائے گا۔ کمیٹی نے اعادہ کیا کہ گریجویٹ طلبہ کی کامیابیوں کو شایان شان انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :