گورنمنٹ ڈگری کالج ملیرکینٹ میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب

بدھ 17 ستمبر 2025 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) گورنمنٹ ڈگری کالج ملیر کینٹ کراچی میں اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات برائے 2025 میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی،جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر فقیر محمد لاکھو تھے جن کا استقبال پرنسپل پروفیسر ادریس احمد نے کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ سمیت دیگر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ ان کے والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کے دوران کالج انتظامیہ نے اپنے بہترین طلبہ کے نتائج کا اعلان کیاجنہیں چیئرمین انٹربورڈ نے سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ مائرہ خان کو خصوصی شیلڈ دی جبکہ 60کے قریب نمایاں کاکردگی دکھانے والے طلبہ کو بھی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین انٹربورڈ کراچی نے طلبہ کی محنت و کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ قوم کا سرمایہ ہیں آپ کی کامیابیاں نہ صرف آپ کے والدین اور ادارے کے لیے باعث فخر ہیں بلکہ ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :