سرحد چیمبر آف کامرس میں سیکیورٹی ایکسچینج کی سرمایہ کاری مہم کا آغاز

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سرحد چیمبر آف کامرس میں سیکیورٹی ایکسچینج کی سرمایہ کاری مہم کا آغاز،لوگوں کو آگاہی دینے کیلئے سیکیورٹی ایکسچینج سے حکام کو بلایا گیا،صدر سرحد چیمبر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں سرمایہ کاری کیلئے بہت گیپ ہے، سرمایہ کاری کیلئے یونیورسٹیوں میں کورسز ہورہے ہیں یہ ترقی کیلئے بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

زیشان رحمان کمشنر سیکیورٹی ایکسچینج کاکہنا تھا کہ سرمایہ کاری کیلئے پہلا قدم آگاہی ہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج اور تاجر برادری کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں، آگاہی دے رہے ہیں شہری اپنے رسک کے مطابق سرمایہ کاری کریں، تاجروں کو بھی آگاہی دی جارہی ہے، ملک میں معاشی صورتحال مستحکم ہے،یہ وقت سرمایہ کیلئے بہت بہترین ہے ، یونیورسٹی ،سکول،کالجز اور تاجر تنظیموں کے پاس آگاہی کیلئے جارہے ہیں، سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج کاکہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کا رجحان بہت کم ہے،فرخ سبزواری نے کہاکہ سرمایہ کاری اور بچت کے فارمولے کو سب نے اپنانا ہے۔