سکول میں تدریسی سرگرمیوں کا عمدہ معیار برقرار رکھاجائے، ڈپٹی کمشنرچکوال

بدھ 17 ستمبر 2025 19:50

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چیئر پرسن بورڈ آف گورنرز سکول آف ایکسی لینس/ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرنسپل سکول آف ایکسی لینس محمد یاسین نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے سکول آف ایکسیلینس کی محدود وقت میں کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امر کی تاکید کی کہ سکول میں تدریسی سرگرمیوں کا عمدہ معیار برقرار رکھنے اور انتظامی امور کی احسن تکمیل کے لئے بورڈ کے اراکین سکول انتظامیہ کو اپنی مفید آراء و تجاویز فراہم کریں گے۔\378