ٓگوادر، چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ سے کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف شاہ کی ملاقات

بدھ 17 ستمبر 2025 22:15

]گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ سے کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر پورٹ، گوادر فری زون اور 1.2 ایم جی ڈی ڈیسالینیشن پلانٹ سمیت ضلع گوادر کو درپیش بجلی کے بحران پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چیرمین گوادر بندرگاہ نے گوادر کو نیشنل گریڈ سے منسلک کرنے کے بعد پیش آنے والے مسائل اور بار بار بجلی کی اپ اینڈ ڈاون اور لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

رہائشی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور ٹرانسفارمرز کے بار بار خراب ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے اور ٹرانسفارمرز سمیت پرانی لائنوں کو تبدیل کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات کے حوالے سے چیرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ نے کہا کہ بجلی کے بحران نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی اور فشنگ انڈسٹری کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے مستقل حل کے لیے وفاقی اور کیسکو بلوچستان کو مل کر فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

چیرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ کیسکو کے ملازمین کو پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں تربیت دی جائے گی۔ اس موقع پر سی ای او کیسکو یوسف شاہ نے کہا کہ کیسکو چیف یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ گوادر کے بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 80 نئے ٹرانسفارمر خریدے جا رہے ہیں جن میں سے 20 ٹرانسفارمرز کو اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا، جبکہ تمام خستہ حال تاروں اور کمزور کھمبوں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مکران ڈویژن کے عملے کو بھی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ گوادر کے ماحول اور علاقے کے بجلی کے نظام سے بہتر طور پر آگاہ ہوسکیں۔ کیسکو کے ٹرینیز کے لیے پی سی ٹی وی آئی میں اسٹڈی ٹور کا بھی اعلان کیا گیا