ّالخدمت آغوش کالج مری سے فار غ التحصیل طلبہ کے اعزاز میں تقریب،مرکزی صدر کی خصوصی شرکت

۷الخدمت فاؤنڈیشن 33,825اورفن بچوں کی کفالت پرسالانہ اڑھائی ارب روپے سے زائد رقم خرچ کررہی ہے، ڈاکٹرحفیظ الرحمن

جمعرات 18 ستمبر 2025 03:05

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) اورفن بچوں کیلئے قائم الخدمت آغوش کالج مری کے فارغ التحصیل باہمت بچوں کیلئے گریجویشن تقریب کاانعقاد کیا گیا۔جس میں مہمانان خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن، پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زھیر محمد حمد اللہ زید،وائس چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹرانیس احمد،سیکرٹری جنرل الخدمت سیدوقاص جعفری، نائب صدر ائیرمارشل (ر) فاروق حبیب، پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان سمیت زندگی کے مختلف طبقات کی نمایاں شخصیات، باہمت بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مبارکباد دینے کیلئے تقریب میں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر فارغ التحصیل 31 طلبہ کو تعلیمی و اعزازی اسناد اور میڈلز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے رب کے حضور شکربجالاتے ہیں جس نے ان باہمت بچوں کی تعلیم کی تکمیل کی صورت ہمارے خوابوں کوتعبیر دی۔ الخدمت فاؤنڈیشن ان بچوں کوآگے کے مراحل میں بھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور مزید تعلیم کیلئے تمام وسائل انہیں فراہم کرے گی۔

2006میں پہلا آغوش اٹک قائم ہوا اور 19سالوں کے دوران آغوش ہومز کی تعداد 24ہو چکی ہے جبکہ 11آغوش ہومز زیرتعمیر ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن 33,825اورفن بچوں کی کفالت پرسالانہ اڑھائی ارب روپے سے زائد رقم خرچ کررہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد نے بھی طلبہ اور کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ ضرور کرنا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ بحیثیت امت اپنے نمایاں تشخص کو بھی اقوام عالم میں منوانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ طلبہ امت مسلمہ کی قیادت کا فریضہ سرانجام دیں گی