حضرو، نواحی گاؤں میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) خون سفید ہوگیا،سگے بھائی نےہی بھائی کی جان لے لی۔ گاؤں کالو خورد میں ملزم عابدنے فائرنگ کرکے سگےبھائی کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے 52 سالہ سلیم سینے پر گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ سلیم کی چھوٹی بیٹی فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ایمبولینس موقع پر پہنچی لاش اور زخمی بچی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا۔ملزم عابدفائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔\378

متعلقہ عنوان :