فیصل آباد پولیس کی کارروائی، قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 12:02

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)فیصل آباد پولیس نے 4 سال سے مطلوب قتل کے اشتہاری ملزم کوگرفتار کرلیا۔ تھانہ ستیانہ پولیس نے کارروائی کرکے 4 سال سے مطلوب قتل کے اشتہاری ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او ستیانہ آفتاب احمد نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قتل کے اشتہاری ملزم خرم شہزاد کو گرفتار کیا۔ملزم خرم شہزاد نے طلاق لینے اور کورٹ کیس کی رنجش پر شکیلہ کوثر کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا۔تھانہ ستیانہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔