پولیس پارٹی فائرنگ کیس کا ملزم عدم ثبوت کی بنا پربری

جمعرات 18 ستمبر 2025 13:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم وسیم سجاد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے فیصلہ سنایا۔ جمعرات کو سماعت پر ملزم کو جیل سے لاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف پولیس مقابلے کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مقدمہ تھانہ نارنگ منڈی میں 2022 میں درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کا الزام تھا۔ دوران تفتیش مرکزی ملزم محمد رمضان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا تھا، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ وسیم سجاد کے خلاف ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے، اس لیے اسے بری کیا جاتا ہے۔